سانحہ داسو،پاکستان کا مرنے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سانحہ داسو میں مرنے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وزیرخزانہ شوکت ترین ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا،مشیروں، معاونین اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ای سی سی نے داسوہائیڈرومنصوبے پر مرنے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری دے دی ، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئےتھرڈپارٹی خدمات لینے، فاطمہ فرٹیلائزر،ایگری ٹیک کومارچ تک گیس فراہمی کی منظوری دی گئی اس عرصےکےدوران پلانٹس کو839 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوگیس ملےگی۔اجلاس میں ربی سیزن کیلئےیوریاکی ضروریات کابھی جائزہ لیا گیا ، ای سی سی نے5جی اسپیکٹرم کیلئےمشاورتی کمیٹی قائم کرنے اور پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی منظوری دی۔ای سی سی اجلاس میں نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے گرانٹ ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز ، اسلام آبادانتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 7.85 کروڑ ، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے6کروڑ اور ایف سی ہیڈکوارٹرزنارتھ کےہیلی کاپٹرکےپرزہ جات کیلئے30لاکھ کی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں