اسلام آباد،ضلع کچہری کے 15 ججز اور 50 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے۔عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق کورونا وبا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئی ہیں اور متاثرہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 7678 کیسز اور 23 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں