یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا،جوبائیڈن

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو یوکرین پر حملے کے حوالے سے سخت تنبیہہ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بطور امریکی صدر وائٹ ہائوس میں ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی فوج کا کسی بھی قسم کا داخلہ حملہ سمجھا جائے گا اور اس طرح کے حملے کا ردعمل شدید، مربوط اور اقتصادی ہوگا۔جوبائیڈن نے دوران گفتگو روسی صدر کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین میں فوجی مداخلت کا انتخاب کیا تو روس کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں