لائبیریا، چرچ کے اجتماع میں بھگدڑ سے 29 اموات، درجنوں زخمی

مونرویا(سی این پی)افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 29 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔لائبیرین پولیس کے مطابق دارالحکومت کے گنجان آباد ساحلی علاقے میں چرچ کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دعائیہ تقریب میں سٹریٹ گینگ کے مسلح شخص گھس آئے، لوگ خوف وہراس کے باعث بھاگے جس سے ا موات ہوئیں۔مرنے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں، لائبیرین صدر نے چرچ سے متصل علاقے کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعہ پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں