لاہور(سی این پی)ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے حادثات میں سات افراد جاں بحق، سولہ زخمی ہو گئے جبکہ پندرہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ملکہ کوہسارمری میں کل سے شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، شہر اورگردونواح تقریبا 2 فٹ کے قریب برف پڑچکی ہے ۔برفانی ہوائوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کے سبب سیاح اور مقامی لوگ گھروں اور کمروں میں مقید ہوکر رہ گئے۔ مشروط شرائط کے باعث سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جس کے سبب کاروباری حلقہ پریشان ہے۔آزاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ سیاحتی مقامات چیل سر ،چوڑ ،گلء میدان، ہل درہ اور مچائی سر میں تین سے چار فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی