کراچی(سی این پی)کورونا وبا کی پانچویں لہر میں شدت کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی بخار اور جسم کا درد دور کرنے میں استعمال ہونے والی دوائوں کی قلت پیدا ہوگئی۔کراچی میں دوا غائب ہونے کی خبر نے شہریوں کو پریشان کردیا جب کہ پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے بعض دوائیں میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہی نہیں۔عام بخار اور کورونا سے بچائو کی دوا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے نتیجے میں پریشان حال مریضوں اور ان کے لواحقین کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔دوائیوں کی عدم دستیابی نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جب کہ دوا کے ایک پتے کی قیمت میں 9 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ہول سیل فارما ایسو سی ایشن صدر زبیر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی بخار اور درد کی دوا کمیاب ہو گئی جب کہ ایک پتے کی قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 25 روپے ہو گئی ہے۔زبیر میمن کا کہنا ہے کہ مقامی کمپنیاں مہنگا خام مال دے رہی ہیں اور خام مال میں زیادہ لاگت کے سبب دوا ساز کمپنی نے دوا کی تیاری کم کردی ہے ۔دوسری جانب میڈیسن مارکیٹ سے گولیاں کہاں غائب ہوئیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی اس حوالے سے حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورسمیت پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورز پر بخار کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد لاہور میں بخار کی گولی کئی روز بعد میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہوئی ۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک