میامی کے ساحل پر ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

واشنگٹن(سی این پی)میامی کے ساحل پر ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، سمندر میں تیراکی سے لطف اندوز ہونے والے افراد بال بال بچ گئے۔واقعہ فلوریڈا کے شہر میامی میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر دوران پرواز توازن کھو بیٹھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی لیکن ہیلی کاپٹر پانی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے تاہم ہسپتال حکام کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں