مغربی کنارے پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی ، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید

تل ابیب(سی این پی)اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی، مغربی کنارے میں دومختلف مقامات پرفائرنگ سے 3 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کی جس میں دونوجوان شہید ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی شہادت پرمقبوضہ علاقے میں شدید احتجاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں