جنیوا(سی این پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کی تقریرکے دوران 100 سفارت کار اجلاس کا بائیکاٹ کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ورچوئل خطاب کے لیے آئے تو 40 ممالک کے سفارت کاروں نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کی اور تقریبا 100 سفارت کار احتجاجا اجلاس سے واک آئوٹ کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیکاٹ کرنے والوں میں یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، جاپان اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل تھے جب کہ روسی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران چند سفارت کار ہی اجلاس میں موجود تھے جن میں شام، چین اور وینزویلا کے سفارتکار شامل تھے۔انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے واک آئوٹ کی سربراہی کرنے والی یوکرین کی سفیر نے ساتھ دینے پر دیگر ممالک کے سفارت کاروں کا شکریہ ادا کیا۔یوکرین کی سفیر کا کہنا تھا کہ اپنی آزادی کے لیے لڑنے والے یوکرین کی حمایت کرنے پر سب کے شکر گزار ہیں، تمام سفارت کار چیمبر میں یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اس کے پرچم کے گرد جمع ہوئیدوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں یوکرین پر روسی حملوں کا دفاع کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام پر بھی وضاحت دی۔روس کے وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ یورپ روس مخالفت جنون میں یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کررہا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے یوکرین پر حملے کو اسپیشل ملٹری آپریشن قرار دیا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد