ماسکو(سی این پی)یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مالی ادائیگی کی عالمی کمپنیوں ماسٹر کارڈ اور ویزا نے بھی روس میں اپنے آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر فوجی آپریشن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کئی عالمی ادارے روس پر پابندیوں کا اعلان کرچکے ہیں، جب کہ ماسٹر کارڈ اور ویزا نے بھی روس میں آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔مالی ادائیگی کی عالمی کمپنیوں ماسٹر کارڈ اور ویزا نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں روس کے ساتھ لین دین کو مکمل طور پر منقطع کر دیں گے، جس کے بعد روس کیلئے جاری کیے گئے کارڈ دیگر ممالک میں کام نہیں کریں گے اور نہ ہی دیگر ممالک میں جاری کیے گئے روس میں چلیں گے۔مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام یوکرینی صدر زیلنسکی کی گزارش پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر فوجی چڑھائی کی تھی، جس کے بعد سے اب تک سیکڑوں فوجی و شہری جان سے جاچکے ہیں۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد