حرم میں سماجی فاصلہ ختم، پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اپنائے جانے والے ضابطہ اخلاق (ایس اوپیز )کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔پابندیوں کے خاتمے کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی ہوئی۔اس کے علاوہ حرم شریف میں عشا میں صحن، دالان اورچھتوں پرنمازیوں کی بڑی تعدادنے عبادت کی۔دوسری جانب روضہ رسولۖ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔نماز کے لییتوکلنا اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونیکی شرط برقرار رہے گی۔علاوہ ازیں محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی عرب آنے والوں سے ہوٹل قرنطینہ اورہائوس آئسولیشن کی پابندی بھی اٹھالی جب کہ اب پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں