واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ مغربی ممالک اب تک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں یہ مزید مشکل ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں انتہائی مشکل حالات میں بھی یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی غیر معمولی رہی۔میڈیا کے مطابق انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بہت زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس نے ہتھیارحاصل کرنے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں جبکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید مشکل ہو سکتا ہے اس لیے ہمیں اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین میں ہتھیار، گولہ بارود اور رقوم کی بھرمار ہوئی۔امریکا نے پچھلے مہینے 350 ملین ڈالرزکے فوجی سازوسامان کی منظوری دی تھی تاکہ یوکرین کی حکومت کو حملے سے لڑنے میں مدد ملے، واضح رہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج تھا۔دریں اثنا، یورپی یونین نے بھی یوکرین کو کل 500 ملین ڈالرز ہتھیاروں کی خریداری اور ترسیل کے لیے مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت