حوثی باغیوں کے حملے، سعودیہ کا امریکی کمپنی سے دفاعی سامان کی تیاری کا معاہدہ

ریاض(سی این پی) سعودی عرب نے امریکی کمپنی سے دفاعی سامان کی تیاری کا معاہدہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پیر کے روز امریکی ایرو اسپیس کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ کے ساتھ دفاعی میزائلز کے عناصر تیار کرنے کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کا مقصد حوثی باغیوں کے بار بار سرحد پار حملوں کو نشانہ بنانا ہے۔میڈیا کے مطابق ملٹری انڈسٹریز اتھارٹی میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ (THAAD)میں استعمال ہونے والے لانچرز اور دیگر آلات تیار کرنے کے دو منصوبوں کی منظوری دی۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کی رقم کے بارے میں نہیں بتایا گیا جبکہ البتہ ڈیل کا اعلان سعودی دارالحکومت میں اتوار کو شروع ہونے والے بین الاقوامی ہتھیاروں کے شو کے موقع پر سامنے آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں