فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کی باڈی کو (ن)لیگ کی سبسڈری قرار دیدیا

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی باڈی کو (ن) لیگ کی سبسڈری قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بارکا جواب پڑھ کرلگتا ہے کہ سپریم کورٹ بارباڈی(ن) لیگ کی سبسڈری ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلا تنظیموں کاکام سیاسی جماعتوں کا آلہ کاربننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے، عام وکیل وکلا تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاہوربارکے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلا کا ردعمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں