آزاد کشمیر میں بھی عدم اعتماد لائیں گے، سابق اسپیکر کی نوازشریف سے ملاقات کے بعد گفتگو

لندن(سی این پی) آزاد کشمیر کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر کا کہنا ہیکہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے۔آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے، نواز شریف نے آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا تو 8 رکن بھی جمع نہیں ہوسکے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اکثریت کھو چکے ہیں۔شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آئین کے ساتھ کھلو اڑ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں