سارے چوراکٹھے ہو گئے، پوری قوم 27 مارچ کو باہر نکلےاورسچائی کا ساتھ دے،عمران خان

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، چاہتا ہوں 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے، ہم برائی کے ساتھ نہیں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ لوگ قوم کے پیسے سے عوامی نمائندوں کو خریدرہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے27مارچ کے جلسے کے حوالے سے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ امربالمروف ونہی عن المنکرقرآن پاک میں اللہ کاحکم ہے، اللہ تعالی مسلمانوں کوحکم دیتاہے کہ اچھائی کیساتھ کھڑے ہوناہے، اسلام میں برائی اوربدی کیخلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے چور اکٹھے ہو گئے، ڈاکوئوں کاٹولا30سال سے ملک کولوٹ رہاہے اورپیسے باہربھیج رہاہے۔ کرپٹ ٹولے نے عوامی نمائندوں کے ضمیرکی قیمتیں لگائیں، عوام کے پیسے سے عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے، چاہتا ہوں عوام 27 مارچ کو سچائی کا ساتھ دیں۔دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے اتحادیوں کو مشورہ دیا ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، اگر اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں