امریکا نے کورونا ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی

واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے کووڈ ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی۔امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن(ایف ڈی اے)نے اپنے بیان میں کہا کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی چوتھی ڈوز تیسری ڈوزکے 4 ماہ بعد لگائی جاسکے گی۔ایف ڈی کے مطابق کورونا ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو لگایا جاسکے گا جب کہ کمزور قوت مدافعت والے 12 سال سے زائد عمر بچوں کو فائزر کا دوسرا بوسٹر شاٹ دیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ کمزور قوت مدافعت والے 18 سال سے زائد عمرکے افراد موڈرنا کی دوسرا بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں، دوسری ڈوز کا مقصد شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کے خلاف مزید تحفظ دینا ہے۔وائٹ ہائوس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا بوسٹرڈوزکی دوسری خوراک کی منظوری اچھا فیصلہ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے دوسرے بوسٹر ڈوز لگوانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ معالج کے مشورے کے بعد جو بائیڈن ڈوز لگوانے کا فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں