اسلام آباد(سی این پی)قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان تین سال 8 ماہ پاکستان کے وزیراعظم رہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کہا کہ آج نواز شریف کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں نئی صبح طلو ع ہونے والی ہے، نیا دن آنے والا ہے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کےاکابرین کوسلام پیش کرتاہوں، اکابرین نےاتحاد،یکجہتی اورنظم وضبط کامظاہرہ کیا۔اس سے قبل ایاز صادق کے اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے پاکستان کو مبارک باد دیتا ہوں نے ہم نے تاریخ رقم کی ہے، ملک تین سال سے غیرضروری بوجھ اٹھا رہا تھا، پرانے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اجلاس کےدوران مجھے وفاقی کابینہ کی جانب سے خفیہ دستاویزات بھجوائی گئیں, خط سے حکومتی مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سب سےپہلےملک کاسوچناہے، عمران خان نےاسٹینڈ لیا ہے،خوددارقوم کیلئے زندگی گزاریں گے۔سابق اسپیکر نے کہا کہ عمران خان کیساتھ اپنی زندگی کا لمباعرصہ گزارا ہے، آئین اورحلف کاپابندہوں، حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کےتحفظ کاحلف اٹھایاہواہے، آئین کاپابندہوں اور اسی کے تحت حلف اٹھایاہواہے۔ فیصلہ کرتاہوں کہ اسپیکر کےعہدے سےمستعفی ہوتا ہوں.
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر