برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی آج شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی پراپیگنڈا خبر میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں بتایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی یہ خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے، یہ معاملہ برطانوی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں