پاکستان کا سیاہ ترین دوراختتام کو پہنچا، مریم نواز

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے آگے سر جھکاتے ہیں۔مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ہمیں مشکل چیلنجز درپیش ہیں، حکومت سے نجات پر ہم اللہ تعالی کے آگے سر جھکاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصان کو پورا کرنے کیلئے ایک مشکل سفر کا آغاز کیا ہے، اللہ تعالی سے رہنمائی اور کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں