اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ

میلبرن(سی این پی)عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرے شروع کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اووسیر پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے ہیں، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔مظاہرے میں شریک اووسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔خواتین کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی، کئی پاکستانیوں نے ’’بھکاری کبھی لیڈر نہیں بن سکتے‘‘والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں