اسلام آباد (سی این پی) شمالی وزیرستان میں حکام نے علاقے میں ڈرون حملے میں اموات سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شوال کے علاقے میں ڈرون طیارے کے حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں جس میں موجود معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نازک وقت پر شہریوں کو گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے دھوکا میں نہ ڈالا جائے تاکہ کسی نقصان سے بچا جا سکے۔
اس سے قبل آج قبائلی ضلع کے ساتھ افغانستان میں ڈرون حملوں کی غیر مصدقہ اطلاعات تھیں۔غیر مصدقہ اطلاعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے تناظر میں ملک ایک اہم مرحلے کا سامنا کررہا ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، وہ ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے گئے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک