اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیرعمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔وزیراعظم کو وزارت خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیارکرنے اور مہنگائی پرقابو پانےکیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانےکیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ہرصورت عام آدمی کی معاشی حالت بہترکرنے کیلئے اقدمات کیےجائیں۔
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ