مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی گئی

اسلام آباد(سی این پی)مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی گئی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام جو نئی حکومت کے آنے کے بعد کچھ ریلیف کی توقع کررہے تھے ان پر بجلی گرادی گئی ہے اور نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلایے کے مطابق یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ماہ اپریل کے بلوں پر ہوگا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں کیا جائیگا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 4 روپے 94پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے گزشتہ ماہ 31 مارچ کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی، جب کہ جنوری کاایف سی اے5 روپے 94 پیسےچارج کیا گیا تھا جو ایک مہینےکے لیےتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں