یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کیلیے شناختی کارڈ لازمی قرار

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹوز سے خریداری کیلیے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد اب شناختی کارڈ کے بغیر کچھ نہیں ملے گا۔کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کیلیے شناختی کارڈ کی شرط عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہری بغیر شناختی کارڈ کے سبسیڈائزڈ اشیا خرید سکتے تھے تاہم اب یوٹیلٹی اسٹور پر شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو اشیائے خور ونوش رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جاتی ہیں جو عموما مارکیٹ سے کم قیمت ہوتی ہیں۔گزشتہ حکومت میں عوام کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنےکیلیے ملک بھر میں 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کا اعلان بھی سامنے آیا تھا۔اس وقت کے وفاقی وزیر مرادسعید نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 50ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں