روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کر دی

ماسکو(سی این پی)روس نے یوکرین تنازع کے پیش نظر روبل میں رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی گیس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی گیزپروم نے اپریل کے لیے رقم کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔یوکرین تنازع کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا تھا کہ جو ممالک روس کو اپنا دوست تصور نہیں کرتے وہ گیس کی فراہمی کے لیے ادائیگی روبل میں کریں لیکن بلغاریہ اور پولینڈ نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا کے مطابق دیگر یورپی ممالک نے بھی روس کو گیس کی فراہمی کے لیے روبل میں ادائیگی سے انکار کیا ہے تاہم ماسکو کی جانب سے ابتدائی طور پر پولینڈ اور بلغاریہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں