بھارت میں چینی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے ساڑھے 72 کروڑ ڈالرز ضبط کرلیے گئے

نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں چینی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے ساڑھے 72 کروڑ ڈالرز ضبط کر لیے گئے۔چینی کمپنی کے اکاؤنٹس سے کروڑوں ڈالرز ضبط کیے جانے سے متعلق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ رائلٹی ادائیگی کی آڑ میں پیسے کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی پر یہ اقدام کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت میں فروری میں چینی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔دوسری جانب چینی کمپنی نے بھارت میں کمپنی پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمپنی کے آپریشنز مقامی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کر رہے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ غلط فہمی دورکرنے کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں