راولپنڈی(سی این پی) بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق پی ڈی ایم اے بلوچستان اور این ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں بھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ترجمان کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں 18مئی کوآگ لگی تھی، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان ہرممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔
کوئٹہ کورہیڈ کوارٹر پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہے، جنگلات میں آگ 10ہزارفٹ کی بلندچوٹیوں سےشروع ہوئی، شدید گرم موسم اور ہواؤں سے آگ دور تک پھیل گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قریب ترین دیہات آگ سے 10 کلومیٹر دور ہیں، متاثرہ علاقے سے10خاندان محفوظ مقامات پرمنتقل کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے مانی خوا میں میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کردیا، ایف سی ونگ،2آرمی ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔ایک ہیلی کاپٹر سے آگ پر پانی گرایا جارہا ہے، دوسرےہیلی کاپٹر سے فائر بالز اور کیمیکلز پھینکے جارہے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک