پشاور(سی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے،صرف تحریک انصاف کے کارکن کو نہیں ساری قوم کو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دے رہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں، سرینگر ہائی وے پر 25 مئی کو اکٹھا ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہمیں ملک دیوالیہ ملا تھا، 20 ارڈ ڈالر کا خسارہ تھا، جب ہمیں ہٹایا گیا تو ملک آگے جارہا تھا، ملک کی تاریخ میں کبھی ٹیکس کی مد میں اتنا پیسا اکھٹانہیں ہوا، ہم نے پیٹرول پر سبسڈی بھی دی تھی، اب روپیہ گرا ہے، اس کا اثر بجلی اور پیٹرول کی قیمت پر پڑے گا، باہر سے منگوانے والی چیزوں پر اثر پڑے گا، بتایا گیا تھا کہ تجربہ کار لوگ ہیں لیکن ان کے پاس نہ منصوبہ ہے اور نہ کچھ کرنےکی ہمت، کوئی روڈ میپ ہے اور نہ پلان، ان کا تجربہ صرف کرپشن کرنے اور کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازش کا آغاز گذشتہ سال جون میں ہوا، یہ سازش میرے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف کی گئی، کرپٹ لوگوں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا توہین ہے،با ربار کہا جاتا ہے میری جان کو خطرہ ہے، کوئی خطرہ نہیں، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جتنی دیر بھی اسلام میں رہنا پڑا رہیں گے، جان کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں، فوج کو بھی کہتا ہوں کہ آپ نے کہا ہے نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ پرامن ہوگا، اگر کارروائی کی گئی تو یہ غیر قانونی ہوگا ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے، مجھے بتایا گیا ہے کہ دو دن قبل انٹرنیٹ بند ہوجائے گا، پیٹرول ، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ بند ہوگی، کارکن تیاری کرلیں،کسی صورت انہیں قبول نہیں کریں گے، ہمارا مطالبہ اسمبلیاں توڑنا اور الیکشن کی تاریخ ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک