حکومت کا تحریک انصاف سے کسی قسم کی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) حکومت نے تحریک انصاف سے کسی قسم کی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مصدق ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج احتجاج کاحق،آئینی حکومت کوگرانےکیلئےاستعمال نہیں ہوسکتا،عمرانی جتھے کے ساتھ کوئی مصالحت نہیں ہو گی۔ فتنہ فساد اور انتشار پھیلانا جموری حق نہیں ہے۔2016میں بھی اسی فاشسٹ عمرانی جتھےنےصوبائی حکومت کےوسائل کابےدریغ استعمال کرتےاسلام آبادپرحملہ کیاتھا، اسلام آبادپولیس پرحملہ آور ہوئے اوراورانکی ہڈیاں توڑیں۔ اب ایک مرتبہ پھر یہ جتھہ صوبائی حکومت کےوسائل استعمال کرتےاسلام آبادپرحملہ آورہورہاہے۔مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان سے پوچھتا ہوں تشدد اور جلاو گھیراو جمہوری حق ہے۔ انہوں نے جلسے کئے کسی نے نہیں روکا۔ ہر شہری کو آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے مگر کیا قتل و غارت بھی آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی رہنما خود کہتے ہیں احتجاج خونی ہے۔ لاہور سے ان کے رہنما کے گھر کے باہر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، یہ اتنا خطرناک اسلحہ ہے جو افغانستان میں استعمال ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں