سرگودھا(سی این پی)سرگودھا کے رہائشی منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے شوہر کو اس کی بیوی نے ہی لوٹ لیا۔سرگودھا شہر کے رہائشی منی ایکسچینج کے کاروبار کرنے والے سیف اللہ نامی شخص نے بتایا کہ 7 برس قبل مقام حیات کی رہائشی اقرا نامی خاتون سے شادی کی۔اقرا پہلے سے شادی شدہ تھی اور تین بچوں کی ماں تھی،سیف اللہ نے بتایا کہ وہ اقرا نامی خاتون کو بہت پسند کرتا تھا مگر افسوس اس نے میرے گھر آتے ہی پہلی واردات 2020 میں کی، گھر سے 4 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز اور نقدی چوری کرکے لے گئی جبکہ بیوی نے دوسری واردات 2021 اور تیسری واردات ایک ہفتہ قبل کی۔متاثرہ منی چینجر نے بتایا کہ چوری کی واردات کے بعد بھی میں محبت میں اس قدر اندھا ہو گیا تھا کہ اقرا کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اسے اپنےگھر لے آتا، اب مذکورہ خاتون نے اپنے رشتہ داروں کے ذریعے دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔سیف اللہ نے بتایا کہ اقرا سے شادی کی وجہ سے میرا گھر بھی اجڑ گیا، جس سے محبت کی شادی کی اس نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل تصورعباس کا کہنا ہے کہ سیف اللہ کی درخواست پر گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران اقرا کیخلاف 3 مقدمات درج ہوئے، 80 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور تینوں مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک