ماسکو(سی این پی)یورپ کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد روس کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد ماسکو نے چین اور ہندوستان کو اپنے تیل کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں روسی تیل کی چین اور بھارت کو سپلائی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے چین اور ہندوستان کے لئے تیل کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب روسی تیل کی درآمدات کا بائیکاٹ کئے جانے کے مسئلے پر یورپی ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔دوسری جانب یوکرین جنگ اور روسی تیل کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد یورپی منڈیوں میں ایشیائی ملکوں سے تیل کی خریداری میں اضافہ ہوگیا اور اس سلسلے میں رقابت بھی شروع ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سستے دام روسی تیل کی فراہمی سے ہندوستان کو روسی تیل کی درآمدات میں ترغیب بھی ملی ہے جیسا کہ اپریل میں روس ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا جبکہ مارچ کے مہینے تک ہندوستان کو تیل کی برآمدات میں روس کا شمار دسویں نمبر پر ہوتا تھا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ چین نے بھی روسی تیل کی خریداری اور اس کی درآمدات میں اضافہ کردیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک