لاہور(سی این پی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی 50روپےپر لے کر جارہی ہے، اس فیصلے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ فوری طور پر نئے الیکشن کروائے جائیں۔ آئی ایم ایف نے شہباز حکومت سے کہا ہے کہ بجٹ آنے تک پیسے نہیں دیں گے، 10 جون کو خانہ پوری بجٹ آیا، یہ اصل بجٹ نہیں تھا، آئی ایم ایف نے حکومت کو ریونیو بجٹ ساڑھے 7 ہزار ارب کرنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، مہنگائی کی شرح 28 فیصد ہے جو بڑھ کر 35 سے 40 فیصد ہو جائے گی، اگلے سال مہنگائی زیادہ ہو گی، انہوں نے گروتھ ریٹ 5 فیصد پر رکھا ہے۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم پر لیوی 50 روپے تک لے کر جا رہی ہے، پٹرولیم لیوی 50 روپے پر لے جانے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔موجودہ حکومت کا مقصد صرف نیب اور انتخابی اصلاحات میں ترامیم کرانا تھا۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک