لاہور(سی این پی)لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 258 سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کی جس سے تمام 168 مسافر محفوظ رہے۔پی آئی اے حکام کا بتانا ہےکہ پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا اور اس کا انجن ناکارہ ہوگیا جس سے طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی کی انجینئرنگ ٹیم طیارے کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔پی آئی اے حکام کے مطابق حادثے کے بعد طیارے کا انجن ناکارہ ہونے پر دبئی جانے والی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ دو ہفتے کے دوران چار سے زائد طیارے برڈ ہِٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس