ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو “کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” سے نواز دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے کیلئے جدہ پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں جانب کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس