ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں مختلف وجوہات کی بنا پر کچھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تاہم ایک تنظیم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروائی۔سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے مقامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی 20 اشیا کی قیمتیں کم کرائی ہیں، الاقتصادیہ کے مطابق تحفظ صارفین انجمن نے دس سے بیس فیصد تک مارکیٹ کے اوسط نرخ کم کرائے ہیں۔تحفظ صارفین انجمن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر صارفین کے معاشی حالات اور ان کی مدد کے لیے اعداد و شمار جمع کرکے پتہ لگایا گیا کہ سعودی مارکیٹ بین الاقوامی نرخوں سے کس حد تک متاثر ہورہی ہے۔اس تناظر میں ملک کی پانچ بڑی کمپنیوں سے رابطے کیے گئے جن کی 300 سے زیادہ شاخیں مملکت بھر میں کھلی ہوئی ہیں۔تحفظ صارفین انجمن نومبر2021 سے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔سال 2009 سے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار اور رپورٹ کو سامنے رکھ کر کھانے پینے کی 20 اشیاء کے نرخ کم کرانے کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر