اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن وہ کینسر ہے جو قوم کو تباہ کر دیتا ہے، بدعنوانی ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے قائد نے ٹھیک کہا تھا، انفرادی چوری کے مقابلے میں کرپشن کینسر کی طرح ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن وہ کینسر ہے جو قوم کو تباہ کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی کو جکڑ لیتی ہے اور کرپشن ملک میں سرمایہ کاری کو آنے سے روکتی ہے خاص طور پر جہاں ملک کی قیادت خود کرپٹ ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ غدار وہ ہیں جو ملک کا پیسہ چوری کر کے آف شور اکائونٹس میں ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں نہیں ہوتے تو اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہتے ہیں، جو دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں وہ چاہیں گے کہ تحریک انصاف کمزور ہو۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک