اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کر رہی ہے، جیسے ہی مالی حالات ہمیں اجازت دیں گے ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا