عدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(سی این پی)قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جناب اسپیکر آج ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائیں۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے پر قرارداد ایوان میں پیش کی۔وفاقی وزیر قانون کی جانب سے عدالتی اصلاحات کیلیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق ایوان میں پیش کی گئی تو اراکین نے اسے متفقہ منظور کیا۔اعظم نذیر تارڑ کا قرارداد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین مین قانون سازوں کو قانون سازی کا کردار دیا گیا ہے، مقننہ اس پر عمل درآمد کرے اور عدلیہ اس پر فیصلے کرے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک عضو دوسرے عضو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا، کسی ادارے کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پارلیمنٹ پر قبضہ کرے، عدالتی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں