اسلام آباد(سی این پی) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا.الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس آئی اوپنر ہے، آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کردی ہے اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے، تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں، اس لیے سمجھتاہوں کہ وقت آگیا ہےکہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے، کوئی وجہ نہیں کہ عمران خان استعفیٰ دے۔فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق و باطل کے درمیان تھی اور اس میں جیت سچائی کی ہوگی، فیصلہ جو بھی آئے ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان آؤٹ ہے، اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ وہ کلین بولڈ ہیں یا سلپ پر آؤٹ ہوئے۔اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ پوری توقع ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا، 8 سال پہلے دو رکعت نفل پڑھے تھے اور آج بھی دو رکعت نفل پڑھ کر نکلا ہوں، اللہ سے انصاف کی دعا کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں یہاں تک پہنچنا بھی بہٹ بڑی بات ہے، میں آخری وقت تک لڑوں گا اور فتح پاکستان کی ہوگی۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا