سربراہ القاعدہ ایمن الظواہری ڈرون حملے میں جاں بحق، امریکی صدر کی تصدیق

نیویارک(سی این پی) کابل پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی موت کی امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کر دی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ القاعدہ کو مکمل ختم کردیا، افغانستان میں کئے گئے حملے میں کسی شہری کی موت نہیں ہوئی، جو لوگ ہمارے لیےخطرہ ہیں ان کاتعاقب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال اپریل میں نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اتحادیوں پرحملے کے لیے ویڈیوز جاری کیں، الظواہری کی موت سے امریکیوں کو انصاف ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں