دوحہ(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں کا پے درپے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے، قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں بحالی ایک بہت بڑا کام ہے، یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر اداروں اور تنظیموں سے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے کام میں ہاتھ بٹانے کی اپیل کی ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک