مشاورت کے بعد بھارت سے اشیاء درآمدات کرنے کا فیصلہ کرینگے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کئی عالمی ایجنسیوں نے بھارت سے کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت مانگی، حکومت اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد درآمدات کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے، بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر حکومت اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں