اسلام آباد(سی این پی) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع ہوگئی، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، تعلیمی اداروں میں ویکسین لگانے کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے، بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔این آئی ایچ کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ لوگ اپنے بچوں کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں، دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 سے 56 دنوں کے اندر لگوانا ہوگی۔مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، بچوں کو والدین کی رضا مندی سے سکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی، والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال