فارما ڈیلرزڈریپ کے رویے سے دل برداشتہ،صنعت بند کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(سی این پی)ڈریپ کے رویے سے دل برداشتہ فارما ڈیلرزنے صنعت بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا حکومت ادویات کی قیمتوں میں کم از کم 40فیصد اضافہ کرے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فارما مینیوفیکچرز ایسوسی ایشن نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔فارما ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاہے کہ ڈریپ ہنگامی طور پر ادویات ساز اداروں کی بقاکیلئے اقدامات کرے۔چئیرمین فارما ایسوسی ایشن منصور دلاور کا کہنا تھا کہ ڈریپ تعاون نہیں کررہا مجبوراً فارما صنعت ادویات کی قیمت کاتعین خود کرے گی۔منصور دلاور نے کہا کہ فارما انڈسٹری گزشتہ ایک سال سے سراپا احتجاج ہے،ڈالر اور پیڑول کی بڑھتی ہوئی قیمت نے فارما انڈسٹری کو شدید متاثر کیا ہے۔ڈریپ کے رویے سے دل برداشتہ فارما ڈیلرزنے صنعت بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔چئیرمین منصور دلاور نے بتایا کہ 20سے 25کروڑ مالیت کی ادویات سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کرچکے ہیں ، دنیا بھر میں سب سے سستی دوائیاں پاکستان میں دستیاب ہیں ،حکومت دوائیوں کی قیمتوں میں آئین کے مطابق اضافہ کرے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینیوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈریپ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی ، حکومت ادویات کی قیمتوں میں کم از کم 40فیصد اضافہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں