عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار

لاہور(سی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔دوران سماعت عدالت نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے درخواست قابل سماعت قرار دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 نومبر کو جواب بھی طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں