امریکا میں مڈٹرم انتخابات میں ایک روز باقی، انتخابی مہم زور وشور سے جاری

واشنگٹن(سی این پی)امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک روز باقی رہ گیا، جوبائیڈن اورٹرمپ کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے، دونوں رہنما الیکشن میں کامیابی کے دعوے کرنے لگے۔امریکا میں 8 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے لئے4 کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے، ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔جوبائیڈن نے نیویارک میں مہم سےخطاب میں انتخابات کو امریکی جمہوریت کے لئے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا ہے۔ایوان نمائندگان کی تمام 435، سینیٹ کی 35 نشستوں پر معرکہ ہوگا،50 ریاستوں میں سے 36 میں گورنر بھی چنے جائیں گے، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں