ٹورنٹو(سی این پی)کینیڈا کے شہر مِسّی ساگا اور ٹورنٹو سمیت کئی شہروں میں آزاد خالصتان کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں کینیڈا کے مختلف شہروں سے تقریبا 2 لاکھ سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔خالصتان کے قیام کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹروں نے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کے خلاف نعرے درج تھے۔ ووٹنگ کیلئے مرد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔سکھ برادری کی جانب سے خالصتان کیلئے اس سے قبل 18 ستمبر کو ہونے والے پہلے ریفرنڈم میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی