آئی ایم ایف بنگلا دیش کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ دینے پررضامند

نیویارک(سی این پی)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بنگلا دیش کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ دینے پر راضی ہو گیا- خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف نے ساڑھے 4 ارب ڈالر کے امدادی پروگرام کی عارضی رضامندی دی ہے۔ بنگلا دیشی وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ معاہدے سے معاشی عدم استحکام کو معاشی بحران بننے سے روکنے میں مدد ملےگی۔خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ سے بنگلا دیش کے لیے قرضے کی منظوری آئندہ کچھ ہفتوں میں متوقع ہے۔خیال رہےکہ بنگلا دیش کو کئی ماہ سے مہنگائی اور زر مبادلہ میں کمی کا سامنا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے بعد بنگلا دیش آئی ایم ایف سے قرضہ لینے والا جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں