نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں مشہور امریکا کی ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے خاتون میوزک اسٹار فلاحی کارکن ڈولی پارٹون کو 100 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی پارٹنر لورین سینشز کے ہمراہ ڈولی پارٹون کے لیے 100 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔لورین سینشز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈولی پارٹون ایک ایسی خاتون ہیں جو دل سے کام کرتی ہیں اور ان کے ہر کام میں محبت اور رحم نمایاں ہوتا ہے۔ڈولی پارٹون کو ایمازون کے سی ای او کے ذیلی ادارے دی بیزوف کریج اینڈ سویلٹی ایوارڈ کے تحت رقم دی گئی، جیف بیزوس کا یہ ادارہ ان رہنماؤں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو انسانوں کی فلاح کے لیے ہمت رکھتے ہوں اور ان کے پاس مسائل کا حل بھی ہو۔اس حوالے سے ڈولی پارٹون نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو لوگ دوسرے افراد کی مدد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں انہیں وہاں رقم لگانی چاہیے جہاں ان کا دل مطمئن ہو، میں اس رقم کو اچھے کاموں پر لگانے کی پوری کوشش کروں گی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر